10 Hadees In Urdu, 10 Ahadees, 10 Hadith In Urdu

حديث نمبر 1: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضى الله عنه سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نےرسول اللہ  صلى الله عليه وسلم  سے پوچھا : اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زياده پسندیدہ عمل کون سا ہے؟ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ: کون سا عمل اورکام سب سے بہتر ہے؟ آپ نے جواب دیا: نماز اس کے صحيح وقت پر، میں  نےپوچھا پھر کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا، پھر میں نے پوچھا: اس کے بعد کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ۔ [1] حديث نمبر 2: حضرت عمر بن خطاب رضى الله عنه سے روایت ہے، کہتے ہیں كہ: میں نے حضور صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: تمہارے پاس اویس بن عامر اپنے جاں نثاروں اور چاہنے والوں کے ساتھ آئیں گے، جن کا تعلق یمن کے قبیلہ مراد اور قرن سے ہے، ان کو برص کی بیماری ہوگی جس سے وہ شفا یاب ہو جائيں گے، مگر ان کی بیماری ایک درہم کے بقدر باقی رہ جائے گی، وہ اپنی والدہ کے فرماں بردار ہىں، اگر وہ کسی چیز کے بارے میں الله كے بھروسے پر قسم کھالىں تو اللہ تعالی اس کو ضرور پورا کریں گے، اے عمر! اگر تم ا ن سے اپنی مغفرت کی دعا کرا سکو تو ضر...